پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائیسنس فیسوں پر اہم فیصلہ کرلیا۔ لرنر ڈرائیونگ لائیسنس اور تجدید ڈرائیونگ لائیسنس کی فیسوں میں کئی گنا اضافہ کیساتھ اب لائیسنس کی فیس 5 سال کی بجائے ہر سال ادا کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پہلے لرنر لائیسنس کی فیس 60 روپے وصول کی جاتی تھی۔ نئے سال سے لرنر کی فیس 500 روپے وصول کی جائے گی۔ موٹرسائیکل لائسنس کی 5 سالہ فیس 550 روپے تھی۔ اب موٹرسائیکل لائسنس کی سالانہ فیس 500 روپے ادا کرنا ہو گی۔
موٹرسائیکل رکشہ لائیسنس کی 5 سالہ فیس 550 سے بڑھا کر سالانہ 500 کردی گئی ہے۔ موٹر کار، جیپ کی 5 سالہ فیس 950 سے بڑھا کر سالانہ 1800 کردی گئی ہے جبکہ موٹر کار، جیپ کے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر 1800 روپے دا کریں گے۔
لائٹ ٹرانسپورٹ کی 5 سالہ فیس 950 تھی، اب 2000 روپے سالانہ ادا کرنا ہوں گے۔ ہیوی ٹرانسپورٹ کی پانچ سالہ فیس 450 تھی، اب سالانہ 2000 روپے ہوں گے۔ ٹریکٹر لائیسنس کی 5 سالہ فیس 450 سے بڑھا کر، 1000 روپے سالانہ ہوں گے۔
کمرشل ٹریکٹر کی 5 سالہ فیس 450 سے بڑھا کر 1500 روپے سالانہ کردی گئی ہے۔ معذور افراد کی پانچ سالہ فیس 20 روپے تھی، جو ختم کردی گئی ہے۔
پبلک سروس وہیکل کی 5 سالہ فیس 450 سے بڑھا کر ہر سال 1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ باقی کیٹیگریز کے وہیکل کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ لائیسنس فیسوں میں 20 سال بعد اضافہ کیا گیا ہے۔ یکم جنوری 2024ء سے پنجاب بھر میں نئی فیسوں کا اطلاق ہوجائے گا۔