مستونگ: جمعیت علما اسلام کے جنرل سیکریٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے، بلوچ خواتین کے مطالبات درست ہیں۔
مستونگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک کے آئین میں ہر شہری کو اپنے حقوق کیلیے جمہوری طریقے سے آواز بلند کرنے کا حق ہے اور بلوچ مظاہرین بھی اُسی آئینی حق کو استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ خواتین کے طریقہ کار سے ضرور اختلاف کیا جاسکتا ہے مگر اُن کے مطالبات درست ہیں، جے یو آئی نے ہمیشہ ان مطالبات کی تائید کی اور پارلیمنٹ میں بھی لاپتہ افراد کے حوالے سے آواز بلند کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے اپسندیدہ اْمیدواروں کو ووٹ دیتے ہیں، لیکن کئی سے ڈاکا ڈالا جاتا ہے۔