Trending Now

ثروت گیلانی اور فہد مرزا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر فہد مرزا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ثروت گیلانی نے اپنے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کا اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرکے کیا۔ اس سے قبل انہوں نے اکتوبر میں لکس اسٹائل ایوارڈ 2023 کے موقع پر اپنے ہاں تیسرے بچے کی خوشخبری سنائی تھی۔

انہوں نے ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جس میں سرمد کھوسٹ، ثناء جعفری، علی جونیجو، علینہ خان، اور صائم صادق سبھی انکے بیبی بمپ کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ 40 سالہ ثروت گیلانی  بولڈ کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے 2014 میں اداکار اور معروف پلاسٹک سرجن فہد مرزا سے شادی کی تھی، اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔

ثروت گیلانی کے بڑے بیٹے روحان مرزا کی پیدائش 2015 میں جبکہ چھوٹا بیٹا عریز محمد مرزا 2017 میں پیدا ہوا تھا، اس جوڑے کے ہاں اب تیسرے بچے کی آمد ہوئی ہے۔

Read Previous

اسرائیل نے اپنے شہریوں کو بھارت میں محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردیں

Read Next

بلوچ خواتین کے مطالبات درست ہیں، لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے، عبد الغفور حیدری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *