: راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جیل انتظامیہ نے بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں جانے سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا جیل انتطامیہ بہنوں اور وکلاء کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے وکلاء اور فیملی جیل میں جاچکے ہیں، ابھی تک جج بھی جیل نہیں پہنچے۔