Trending Now

کورونا کی نئی قسم ،کویت اور مصر میں کیسز سامنے آ گئے

کویت اور مصر میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آگئے۔

کویتی وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کے متعدد کیسز ریکارڈ پر آئے تاہم نئے ویرینٹ سے متعلق تشویش کی کوئی بات نہیں۔

ترجمان کے مطابق اگر کوئی کورونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔دوسری جانب مصر کی وزارتِ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، ویرینٹ جے این ون کے مریضوں کی حالت بہتر ہے۔علاوہ ازیں امریکا میں بھی کورونا کی جے این ون قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کورونا کے نصف فیصد کیسز جے این ون قسم کے سبب ہیں، جے این ون قسم ستمبر میں پہلی بار سامنے آئی تھی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق 41 ممالک میں کورونا کے اس ویرینٹ کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Read Previous

پاکستان کی نمک برآمدات کو خطرہ، صنعتی ادارے نے خبردار کردیا

Read Next

جِلدی بیماریوں کی دوائیں ہڈیوں کیلیے نقصان دہ قرار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *