تائیوان: طبی ماہرین نے تازہ تجربات کے نتائج میں اخذ کیا ہے کہ جِلدی بیماریوں کی دوائیں ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق تحقیق کاروں نے پتا چلایا ہے کہ ایسی ادویات جنہیں جِلد کی بیماریوں کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، کو زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ ہڈیوں کی بیماری کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔
نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہاسپٹل میں ہونے والی اس تحقیق میں تقریباً 8 ہزار مریضوں کے طبی ریکارڈ کا مطالعہ کرنے سے تحقیق کاروں پر انکشاف ہوا کہ ایسے لوگ جو کارٹیکوسٹیرائیڈز استعمال کرتے رہے ہیں، ان کے اگلے 5 برس میں آسٹوپوروسس میں مبتلا ہونے یا ہڈی فریکچر ہونے کے خطرات تھے۔ واضح رہے کہ کارٹیکوسٹیرائیڈز خون کی شریانوں کو سکیڑنے یا سوزش کم کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی کریموں یا مرہم کو کہتے ہیں۔
ایسے افراد جو زیادہ مقدار میں ادویات کا استعمال کرتے تھے ان کے اس کیفیت میں مبتلا ہونے کے امکانات 34 فی صد زیادہ تو تھے ہی لیکن وہ لوگ جنہوں نے کم مقدار میں دوا کا استعمال کیا ان میں اس کیفیت کے خطرات 22 فی صد زیادہ تھے۔ تحقیق میں خواتین مردوں کے مقابلے میں اس مسئلے کا زیادہ آسان ہدف پائیں گئیں۔
ماہرین کے مطابق انتہائی مؤثر اور محفوظ ہونے کے ساتھ کورٹیکوسٹیرائیڈز کو قلیل مدتی استعمال کے لیے بنایا جاتا ہے کیوں کہ غلط استعمال کیے جانے پر سنجیدہ نوعیت کے مسائل کا سبب ہوسکتا ہے۔یہ ادویات جسم کے کیلشیئم اور وٹامن ڈی استعمال کرنے کے طریقے کو بدل کر ہڈیوں کی بیماری اور کمزوری کا سبب بن سکتی ہیں۔