Trending Now

پائلٹ نے مسافر طیارہ منجمد دریا پر لینڈ کردیا

ماسکو: روس میں ایک پائلٹ نے مسافر طیارہ منجمد دریا پر لینڈ کردیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق حیران کن واقعہ روسی شیر یاکوتسک کے نزدیک پیش آیا، جہاں پولر ائرلائن کے چھوٹے طیارے کو رن وے کے بجائے دریا پر اتار دیا گیا، جو کہ منجمد تھا۔ طیارے میں 30 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ پائلٹ نے غلطی سے منجمد دریائے Kolymaکو چھوٹا لینڈنگ رن وے سمجھا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور لینڈنگ کے بعد مسافر اور عملے کے افراد منجمد دریا پر پیدل چلتے ہوئے محفوظ جگہ پر چلے گئے۔

مسافروں کے جانے کے بعد طیارہ برف میں پھنس گیا۔ دریا کے مقام پر درجہ حرارت  منفی 44 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ دریا پر موجود برف کی موٹائی ڈھائی فٹ سے زیادہ بتائی گئی ہے مگر تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ طیارے کے قریب گہری دراڑ پڑ گئی تھی، جس کے بعد اب تک طیارے کو کسی دوسری جگہ منتقل نہیں کیا جا سکا۔

Read Previous

نعیم پنجوتھا کا مریم نواز پر پی ٹی آئی امیدوار افتخار گوندل کے اغوا اور مرضی کا بیان دلوانے کا الزام

Read Next

امریکی شخص نے سالگرہ سے قبل 1 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *