نئی دہلی: بھارت کی ریاست بہار میں ایک خراب اور ناکارہ طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس اسکریپ ہوائی جہاز کو ممبئی سے آسام لے جایا جا رہا تھا، طیارے کو ایک بڑے ٹرالر کے ذریعے منتقل کیا جارہا تھا، شہریوں کی بڑی تعداد یہ خبر ملتے ہی موقع پر پہنچی اور اس منظر کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے پھنس جانے کی وجہ سے سڑک بلاک ہوگئی جس کے باعث ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک ٹریفک جام رہا۔
رپورٹس کے مطابق مقامی ٹرک ڈرائیوروں اور رہائشیوں کی مدد سے جہاز کے حصے کو نکالا گیا جس کے بعد ٹریفک معمول پر آگیا۔