Trending Now

نئی تحقیق: 50 سے 65 سال کے افراد کیلیے معاشی نقصان خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

بیجنگ: طبی ماہرین ایک تحقیق میں اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ 50 سے 65 سال کے افراد کے لیے اچانک معاشی نقصان ہو جانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درمیانی عمر میں اچانک ملازمت سے محروم ہونے یا جمع پونجی و بھاری رقم لٹ جانے جیسے بڑے معاشی دھچکے ڈیمینیشیا کے خطرات میں اضافے کی وجہ بن سکتے ہیں۔اس تحقیق کے لیے چینی یونیورسٹی میں 50 سے 65 سال کی عمر کے 8 ہزار افراد کا مطالعہ کیا گیا جو اپنی 75 فی صد دولت سے غیر متوقع طور پر ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اس مطالعے کے دوران انکشاف ہوا کہ بہت زیادہ رقم گنوانے کے دباؤ کا تعلق دماغی کارکردگی میں واقع ہونے والی تنزلی کی رفتار میں اضافے سے دیکھا گیا۔ ایسے لوگ جنہیں معاشی دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ان کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات مالی اعتبار سے مستحکم افراد کی نسبت 27 فی صد زیادہ تھے۔

ٹیسٹ میں یہ بھی سامنے آیا کہ وہ افراد جنہوں نے زیادہ پیسے گنوائے تھے ان کی ذہنی کارکردگی کی رفتار میں تیزی سے کمی آئی تھی۔تاہم، اچانک معاشی دھچکے اور دماغی کارکردگی اور ڈیمینشیا کے درمیان تعلق صرف 65 برس تک کے افراد میں دیکھا گیا۔

مصنفین نے بتایا گیا کہ 65 برس سے زیادہ عمر کے افراد دباؤ سے بھرپور وقوعات سے بھرپور انداز میں نمٹ سکتے ہیں۔ تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر جنگ گوؤ نے بتایا کہ مال گنوانے کا دھچکا صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔ دولت میں کمی اور نئے قرضوں کا لیا جانا اس دھچکے کا سبب بنتا ہے۔

Read Previous

بھارت میں مسافر طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا

Read Next

نئی تحقیق: 50 سے 65 سال کے افراد کیلیے معاشی نقصان خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *