Trending Now

بھارتی گلوکار سدھو موسے والا قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار دہشتگرد قرار

نئی دہلی: بھارت کی حکومت نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو دہشتگرد قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں  مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ اور پنجاب پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب ستویندر سنگھ عرف گولڈی برار کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ گولڈی برار سکھوں کے لیے الگ ملک خالصتان کی حامی تنظیم خالصہ انٹرنیشنل سے وابستہ ہیں۔

گولڈی برر کو بھارتی سیاسی رہنماؤں کو دھمکی آمیز کال کرنے، تاوان کا مطالبہ کرنے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قتل کی دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ گولڈی برار 29 مئی 2022 کو سدھو موسے والا کے  قتل کے بعد منظر عام پر آئے تھے ۔گولڈی برار نے سوشل میڈیا پوسٹ میں سدھو موسے والا کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پنجاب پولیس کے ریکارڈ کے مطابق گولڈی برار سنہ 2017 میں کینیڈا گئے تھے اور وہاں بیٹھ کر اپنے ساتھیوں کی مدد سے پنجاب میں جرائم کرتے رہے ہیں۔

Read Previous

صوفہ نما گاڑی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہوگئی

Read Next

سائنسدانوں نے چھپکلی کی نئی نسل دریافت کرلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *