Trending Now

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہےکہ سائفر کیس کا ٹرائل قانونی تقاضوں کے برخلاف چلایا گیا ہے، سائفرکیس کے ٹرائل میں قانونی نقائص موجود ہیں اور ٹرائل میں ملزمان کے وکلا کو استغاثہ کے گواہان پر جرح نہیں کرنے دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ367 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلہ سنایا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کو تمام شہادتیں، عبوری اور حتمی حکم ناموں کی نقول دینے کا حکم دیا جائے۔

امریکا نے ایم کیو نائن اے 31 سی گارڈین اور اسکائی گارڈین ڈرون بھارت کو دینے تھے۔

امریکا نے ڈرون ہتھیاروں کی فراہمی مسترد کرتے ہوئے بھارت کو وارننگ جاری کی کہ گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی سازش کی تحقیقات کروائی جائیں۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک مودی سرکار گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف سازش کی مکمل تحقیقات نہیں کروائے گی، تب تک ہندوستان کو ڈرون نہیں بھیجے جائیں گے۔

اس تین بلین ڈالر کی خریداری میں ہندوستانی بحریہ کے لیے 15 سی گارڈین ڈرون شامل تھے، جبکہ ہندوستانی فضائیہ اور فوج کو آٹھ آٹھ اسکائی گارڈین ڈرون ملنے تھے۔

خیال رہے کہ جون 2023 میں ہندوستان کی جانب سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، گرپتونت سنگھ پر حملے سے ایک ہفتہ پہلے ڈرون خریداری کا معاہدہ طے پایا تھا۔

 امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنوں کے قتل کی کوشش پر ڈرونز کی خریداری امریکی کانگریس میں مسترد ہوئی۔

خبر رساں ادارے ”دی وائر“ کے مطابق امریکی نمائندوں نے ڈرون کی فروخت کے لیے درکار قانونی کارروائی کو منجمد کردیا۔

 واضح رہے کہ نومبر 2023 میں ایک ہندوستانی ایجنٹ کو امریکی ایجنسی کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا، جس نے گرپتونت سنگھ کے قتل میں ہندوستانی حکام کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

Read Previous

سائفر کیس میں بڑی پیشرفت،عمران خان نےبڑا قانونی نقطہ اُٹھادیا

Read Next

بیٹری کے بغیر چلنے والا سینسر ایجاد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *