Trending Now

بیٹری کے بغیر چلنے والا سینسر ایجاد

عمارتوں یا پلوں جیسے انفرا اسٹرکچر کی نگرانی کرنے یا قوتِ سماعت سے محروم افراد کی مدد کے لیے گیجٹس جیسی اہم ٹیکنالوجی جیسے متعدد اہم معاملات میں اس وقت سینسر بڑے پیمانے پر استعمال کیے جارہے ہیں۔

لیکن ان سینسرز میں مسلسل توانائی کی فراہمی کی ضرورت کی وجہ سے یہ بیٹریوں پر انحصار کرتے ہیں جن کوباقاعدگی سے بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے سبب وسیع پیمانے پر برقی کچرا جمع ہوتا ہے۔

یورپی یونین کی ایک تحقیق کے مطابق 2025 تک روزانہ 7.8 کروڑ بیٹریاں روزانہ کچرے دان میں پھینکی جائیں گی ۔ یہ بیٹریاں ایسے مواد سے بنی ہوتی ہیں جن کو جمع کرنا اور اس سے چھٹکارہ پانا مشکل ہو سکتا ہے۔

حال ہی میں سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے ایک ایسا سینسر بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو  بیٹریوں کی جھنجھٹ سے چھٹکارہ دلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ای ٹی ایچ زیوریخ  میں کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق میں محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا مکینکی سینسر بنایا ہے جس کو چلنے کے لیے توانائی کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ بیٹری کے کچرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے رہنماؤں میں سے ایک جوہان روبرٹسن کا کہنا تھا کہ یہ سینسر آواز کی لہروں میں موجود مرتعش توانائی کو استعمال کرتا ہے۔

یہ سینسر مخصوص آواز (کوئی مخصوص لفظ کی ادائیگی یا مخصوص آواز کے پیدا ہونے) پر عمل کرنے کے قابل ہے۔ آواز کی لہروں کا مخصوص سیٹ ہی سینسر میں ارتعاش کا سبب ہوتا ہے ، جس کا مطلب ہوتا ہے کہ سینسر فعال ہوچکا ہے۔

Read Previous

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہےکہ سائفر کیس کا ٹرائل قانونی تقاضوں کے برخلاف چلایا گیا ہے، سائفرکیس کے ٹرائل میں قانونی نقائص موجود ہیں اور ٹرائل میں ملزمان کے وکلا کو استغاثہ کے گواہان پر جرح نہیں کرنے دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ367 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلہ سنایا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کو تمام شہادتیں، عبوری اور حتمی حکم ناموں کی نقول دینے کا حکم دیا جائے۔

Read Next

پختونخوا میں عام انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات کو دھمکیاں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *