احتساب عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین و سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 23 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14 سال قید کا حکم دیا گیا، جیل میں گزارا ہوا وقت سزا میں شامل تصور ہوگا۔
توشہ خانہ ،عمران خان اور بشریٰ کو 14، 14 سال سزا، 10 سال کیلئے نااہل، 1 ارب 57 کروڑ جرمانہ
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کیا اور 1573.72 ملین کا مالی فائدہ حاصل کیا، دونوں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مرتکب پائے گئے۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فراڈ کے ذریعے پبلک پراپرٹی کو حاصل کیا گیا، سیٹ کی مالیت پرائیویٹ طور پر لگوائے تخمینے سے کہیں زیادہ تھی۔