Trending Now

ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں 64 ہزار کی حد بحال

ڈالر کی قمیت میں مسلسل کمی ، روپیہ مزید تگڑا ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 17 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت  279 روپے 25 پیسے ہو گئی ۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے ، 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 277 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار78 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

Read Previous

الیکشن کے نتائج کی تیاری کیلئے فارم 48 کیوں ضروری، فارم 45 کی اہمیت کیا؟

Read Next

101 ڈالر کی سلامی ملنے پر ندا یاسر لائیو شو میں رو پڑیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *