اسلام آباد(آئی این پی)بھارتی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی فٹبال ٹیم نجومی کے مشورے پر چلتی رہی، کوچ ایگر اسٹیمیک فائنل الیون کے لیے نجومی سے مشورہ لیتے رہے۔
مقامی اخبار نے کہا ہے کہ ایشین کپ 2022کوالیفائرز کے موقع پر ہر ٹیم نجومی کے مشورے پر بنی اور ایگر اسٹیمیک نجومی بھوپیش شرما سے تفصیلات شیئر کرتے رہے،بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ستاروں کی گردش کی بنیاد پر کوچ ٹیم بناتے رہے، ایک میچ میں نجومی کے کہنے پر دو پلیئرز کو باہر بٹھایا گیا،بھارتی اخبار نے انڈین فٹبال ٹیم کے کوچ اور نجومی کی گفتگو بھی شائع کر دی،ایگر اسٹیمیک نے کہا کہ بھوپیش شرما سے مجھے فٹبال فیڈریشن کے آفیشل نے ملوایا تھا،سابق سیکریٹری اے آئی ایف ایف کوشال داس نے کوچ کو نجومی سے ملانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انڈین فٹبال فیڈریشن نے مشاورت کے لیے نجومی کو 15لاکھ روپے معاوضہ بھی دیا۔