Trending Now

کوہلی کے بعد روہت شرما نے بھی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔

ایشیا کپ میں سری لنکا کیخلاف روہت شرما نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 241 ویں اننگز میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، میچ کے دوران انہوں نے 48 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔روہت شرما صرف 241 اننگز میں تیز ترین 10 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے ویرات کوہلی نے 205 اننگز میں 10،000 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 259 اننگز میں 10 ہزار ون ڈے رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ بھارت کے ہی سارو گنگولی نے 263 اننگز میں 10 ہزار بنائے تھے۔

Read Previous

بھارتی فٹبال فیڈریشن نے ٹیم کیلئے نجومی سے مشاورت کرنے کے کتنے پیسے دیئے؟حیران کن انکشاف

Read Next

بھارتی کپتان نے سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران پاکستان سے متعلق کیا کہا؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *