Trending Now

ڈرگ ٹیسٹ کے بعد سٹار فٹ بالر پال پوگبا عبوری طور پر معطل

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانس کی فٹ بال ٹیم کے سٹار کھلاڑی پال پوگبا کو ڈرگ ٹیسٹ کے بعد عبوری طور پر معطل کردیا گیا ۔

30 سالہ فرانسیسی کھلاڑی اٹالین کلب یووینٹس سے کھیلتے ہیں، 20 اگست کو یوڈینسی کے خلاف میچ کے بعد پوگبا کا ڈرگ ٹیسٹ لیا گیا تھا۔

نیشنل اینٹی ڈوپنگ ٹریبونل کے مطابق ڈرگ ٹیسٹ کے بعد پوگبا کو عبوری طور پر معطل کیا گیا ہے، ان کے دوسرے سیمپل کے ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار کیا جارہا ہے۔اگر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تو اُن پر 2سے 4سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔

Read Previous

بھارتی کپتان نے سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران پاکستان سے متعلق کیا کہا؟

Read Next

ڈولی لفٹ سے حادثات جاری، بزرگ خاتون سوار ہونے کے دوران کئی فٹ گہری کھائی میں جا گری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *