ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں خاتون ڈولی لفٹ سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق افسوس ناک واقعہ ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ہرنو میں پیش آیا جہاں ڈولی لفٹ کالی مٹی سے دیسال کو جاتی تھی۔ آج صبح ایک بزرگ خاتون لفٹ میں سوار ہو رہی تھی کہ آپریٹر نے چلنے کا بٹن آن کر دیا۔ خاتون صحیح طرح سے سوار نہ ہو سکی اور کئی فٹ گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔
واضح رہے کہ علاقے میں ڈولی لفٹس بٹگرام حادثے کے بعد سے حکومتی ہدایات کے تحت بند ہیں تاہم یہ ڈولی لفٹ خلاف قانون چلائی جا رہی تھی۔