اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن) جج آفیشل سیکرٹ ایکٹ ابوالحسنات ذوالقرنین نے اٹک جیل میں بشریٰ بی بی سے ملاقات کا وقت بڑھانے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا منظور کرلی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل حالات کو تسلی بخش قرار دیدیا اور عدالت کے سامنے کوئی شکایات نہیں کی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سکیورٹی لحاظ سے بھی جیل میں خود کو محفوظ قرار دیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے اہلیہ سے ملاقات کا وقت بڑھانے کی استدعا کی جو منظور کرلی گئی،عدالت نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کا وقت چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا پر بڑھا دیا ۔