کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے علاقے ژوب و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بلوچستان کا علاقہ ژوب و گردونواح زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔