لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں نجی شعبے کے اشتراک سے بوٹینیکل گارڈن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بوٹینیکل گارڈن میں ٹری ہاؤس اور کلاس ہاؤس قائم کئے جائیں گے، بٹرفلائی گارڈن میں تتلی کی ہزار اقسام رکھی جائیں گی۔
منصوبے میں برڈ سینکچری قائم کرنا بھی شامل ہے جس میں پرندوں کی سینکڑوں اقسام رکھی جائیں گی۔ بوٹینیکل گارڈن سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہو گی۔