اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں کہاہے کہ اس قانون کا اثربالخصوص چیف جسٹس اور ان کے 2سینئر ججز پر ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اس قانون کا اثربالخصوص چیف جسٹس اور ان کے 2سینئر ججز پر ہوتا ہے،سوال ہے کہ چیف جسٹس کے اختیارات کو کم نہیں محدود کیا جارہاہے،چیف جسٹس کے اختیارات کو دیگر ججز کے ساتھ بانٹا جارہا ہے، اس قانون کا اطلاق آئندہ کے چیف جسٹس پر بھی ہوگا۔