اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جواب میں کہا گیاہے کہ پارلیمنٹ کے قانون کیخلاف درخواستیں ناقابل سماعت ہیں، حکومت کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں خارج کی جائیں،وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کردی۔