Trending Now

حافظ آباد: جوتے بنانیوالے معذور طالبعلم کی میٹرک کے امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن

حافظ آباد میں معذور طالبعلم نے اسپیشل ایجوکیشن بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، نعمان بشیر اسکول سے واپسی پر اپنے والد کے ساتھ جوتے بنانے کا کام کرتا ہے۔

یدائشی طور پر ٹانگوں سے معذور طالب علم نعمان بشیر 8 سال سے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول حافظ آباد میں زیر تعلیم ہے۔

فوٹو سوشل میڈیا

نعمان بشیر نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1100 میں سے 758 نمبر حاصل کرکے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس پرصوبائی سیکرٹری اسپیشل ایجو کیشن پنجاب صائمہ سعید اور یونیسف کے نمائندہ نے نعمان بشیر اور اسکی ٹیچر عاصمہ بتول کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور میڈل دیے۔

اس موقع پر نعمان بشیر کا کہنا تھا کہ وہ اسکول سے واپس آکر اپنے والد کے ساتھ جوتے بنانے کا کام کرتا ہے تاکہ اپنی پڑھائی کے اخراجات پورے کر سکے۔

 نعمان بشیر کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر ے۔

پیدائشی طور پر ٹانگوں سے معذور نعمان بشیر آٹھ سال سے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول حافظ آباد میں زیر تعلیم ہے۔

Read Previous

عوام کی مشکلات میںمزید اضافہ بجلی ایک بار پھر سے مہنگی

Read Next

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رات گئے شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا،تقریباً 88فیصدکام مکمل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *