Trending Now

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 13کروڑ 10لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی کمی ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی کمی کے بعد 13 ارب 3 کروڑ 8 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آ گئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 13 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی اور سرکاری ذخائر 7 ارب 61 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 10 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آ گئے۔

Read Previous

سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 88 ہزار ہو گئی

Read Next

ورلڈکپ؛ نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان نے 287 رنز کا ہدف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *