Trending Now

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف ایکشن تیز

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف ایکشن تیز کر دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ڈی اے اورضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کیا اور مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیر قانونی افغان بستی مسمار کر دی۔

حکام کے مطابق آپریشن میں سی ڈی اے کواسلام آبادپولیس کی معاونت بھی حاصل تھی،آپریشن میں ہیوی مشینری سےغیرقانونی تعمیرشدہ گھروں، دکانوں کوگرایا گیا۔

غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی۔اسلام آباد پولیس نے مزاحمت کرنے والے افراد کومنتشرکردیا۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق افغان باشندوں نے عرصہ دراز سے مارگلہ ٹاؤن میں جگہ پر قبضہ کررکھا تھا۔

Read Previous

ذوالقرنین اور کنول آفتاب نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید لیا

Read Next

میں چاہتا ہوں پاکستان کا ہر سیاستدان جیل سے باہر ہو، فضل الرحمان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *