Trending Now

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ۔41صیہونیوں کی ہلاکت

اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ میں حملوں کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری ہے اور فلسطینی محکمۂ صحت کے مطابق تین دن میں ان حملوں میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں خواتین اور دس بچے بھی شامل ہیں۔

اس عرصے میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی جانب سے بھی ایک ہزار کے قریب راکٹ داغے گئے ہیں جن میں سے کئی اسرائیلی علاقے میں گرے جبکہ بیشتر اسرائیلی دفاعی نظام نے تباہ کر دیے۔ راکٹ گرنے سے اسرائیل میں اب تک پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

پیر کو حماس کی جانب سے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی پولیس کی کارروائی کے ردعمل میں اسرائیلی علاقوں پر راکٹ فائر کرنے سے شروع ہونے والا تنازع اب شدت اختیار کر چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری نے فریقین سے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ صورتحال تیزی سے ایک بڑی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بدھ کی صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر درجنوں فضائی حملے کیے جبکہ فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے تل ابیب اور بئرشیبا کے علاقوں پر متعدد راکٹ داغے گئے۔

Read Previous

میں چاہتا ہوں پاکستان کا ہر سیاستدان جیل سے باہر ہو، فضل الرحمان

Read Next

کاروباری ہفتے میں روپیہ مزید تگڑا، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *