عام طور پر زیادہ تر لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ چائے آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہے، مگر ماہرین صحت نے روزانہ چائے پینے والوں کو اچھی خبر سنادی ہے۔حالیہ تحقیق سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ روزانہ اگر دودھ کے بغیر چائے کا استعمال کیا جائے تو خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچنے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔سامنے آنے والی تحقیق میں 20 سے 80 سال کی عمر کے 2000 افراد کو شامل کیا گیا جن میں سے 436 ذیابیطس کے مریض اور 352 کو ہائی بلڈ شوگر تھا۔
ان افراد سے چائے پینے کی عادت کی بارے میں سوالناموں کو بھروایا گیا، نتائج سامنے آنے پر اس بات کا پتہ چلا کہ جو لوگ روزانہ چائے پیتے ہیں ان میں ہائی بلڈ شوگر یا پری ذیابیطس کا خطرہ 53 فیصد کم ہوجاتا ہے، اس کے علاوہ ٹائپ ٹو ذیابیطس ہونے کا خطرہ 47 فیصد کم ہوتا ہے۔تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ جسمانی وزن، عمر اور طرز زندگی کی عادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی چائے ذیابیطس سے تحفظ کے لیے بہترین ہے۔