غیرملکی میڈیا کے مطابق واکر کے سہارے سے چلنے والی 104 سالہ ڈورتھی ہوفنز نے شمالی الینوئے میں انسٹرکٹر کی مدد سے کامیابی سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی۔
ہوفنر نے پہلی بار 100 سال کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کی تھی۔ انہوں نے اپنے واکر کو جہاز سے کچھ ہی فاصلے پر چھوڑا تھا۔ ہوفنز اب ہاٹ ائیر بیلون میں سوار ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔