Trending Now

پنجاب: اسموگ کے تدارک کیلئے ہفتے میں دو روز کورونا طرز کے لاک ڈاؤن کی تجویز

لاہور :  پنجاب میں اسموگ کے تدارک کے لیے  لاک ڈاؤن اور ناکہ بندی کی تجویز  دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں اسموگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ لاہور میں غیر معمولی ٹریفک ہے جب کہ فیکڑیوں کا دھواں اسموگ میں صرف 7 فیصد اضافے کا موجب بنتا ہے لہٰذا  صوبے میں اسموگ کے تدارک کے لیے لاک ڈاون اور ناکہ بندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تجویز کے  پیش نظر میں پنجاب میں پیر ، منگل اور بدھ کو سب سے زیادہ اسموگ ہوتا ہے لہٰذا نگران پنجاب حکومت کی جانب سے بدھ کو مکمل شٹر ڈاؤن حتیٰ کہ مارکیٹیں، اسکول، کالجز اور فیکٹریاں بھی بند کرنیکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری دفاتر میں بدھ کے روز آدھے ملازمین کام کریں گے جب کہ ہفتہ اتوار کو کورونا لاک ڈاؤن کی طرح شہر میں ناکے لگانے اور خلاف قانون کام کرنے والی فیکڑیوں کو بند اور بھاری جرمانے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Read Previous

وہ عجیب چیزیں جو دماغ کو بدل دیتی ہیں

Read Next

واٹس ایپ چینل کو بنانے کا طریقہ جانیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *