Trending Now

واٹس ایپ چینل کو بنانے کا طریقہ جانیں

واٹس ایپ نے چینلز نامی فیچر جون 2023 میں متعارف کرایا تھا جو اس وقت چند ممالک تک محدود رکھا گیا تھا مگر ستمبر میں اسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا۔

صارفین اپنے پسند کی شخصیات، موضوعات اور دیگر کی اپ ڈیٹس کو چینلز کے ذریعے جان سکتے ہیں۔

چینلز کے ذریعے ٹیکسٹ، فوٹو، ویڈیو، اسٹیکر اور پول وغیرہ کو بڑے پیمانے پر لوگوں سے شیئر کیا جاتا ہے۔

ابھی یہ سہولت معروف شخصیات، برانڈز اور کمپنیوں تک محدود تھی مگر اب عام صارفین بھی اپنا واٹس ایپ چینل تیار کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے چینل تیار کرنے کا فیچر بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو دستیاب ہوگا اور وہ اپنے میسجز بہت زیادہ افراد کو بیک وقت بھیج سکیں گے۔

Read Previous

پنجاب: اسموگ کے تدارک کیلئے ہفتے میں دو روز کورونا طرز کے لاک ڈاؤن کی تجویز

Read Next

پاکستانیوں نے کس ملک سے سب سے زیادہ ترسیلات زر بھیجیں؟ اسٹیٹ بینک رپورٹ جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *