اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ستمبر میں ورکرز ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں ورکرز ترسیلات 2 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں اور یہ ترسیلات اگست کے مقابلے 11.18 کروڑ ڈالرز زائد رہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ستمبر 2023 میں سعودی عرب سے 53.8 کروڑ ڈالرز اور متحدہ عرب امارات سے 39.98 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات وطن عزیز بھیجی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2023 کے ابتدائی تین مہینوں میں اوسط ترسیلات 2.27 ارب ڈالرز رہیں۔