اہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس آ رہے ہیں اب پاکستان کی ترقی یقینی ہے۔ پاکستان کو تمام تر مشکلات سے باہر نکالنے کا حل بتانے کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف واپس آ رہے ہیں۔
سینئر نائب صدر مریم نوز نے این اے 128، 129 کی یونین کونسلوں کے نمائندوں اور کاکنوں سے 12 اکتوبر کی تیاریوں کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام پریشان ہیں اسی لیے نواز شریف واپس آرہے ہیں۔ نوجوان، مزدور، دیہاڑی دار بیروزگار ہے، نوجوان کو روزگار دینے والا نواز شریف واپس آرہا ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ غریب کو سستا آٹا، چینی، گھی نواز شریف دور میں ہی ملا۔ غریبوں کا ساتھی اور ہمدرد صرف نواز شریف ہے، سارے تجربے فیل ہوگئے، تجربہ ایک ہی کامیاب رہا وہ ہے نواز شریف۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نےنواز شریف قوم کو اچھے دن پھر دکھائے گا، نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے دفاع ناقابل تسخیر بنایا تھا،2024سے 2029 تک پاکستان کو معاشی طور پر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ 2016 میںہماری حکومت نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، نواز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا اور مہنگائی نہیں ہونے دی۔