Trending Now

ہار بنانے کیلیے زرافے کا فضلہ لانے والی خاتون کو کسٹم نے پکڑلیا

مینیسوٹا: امریکی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے زرافے کا فضلہ لے کر آنے پر خاتون سے فضلے کا ڈبہ اپنی تحویل میں کرلیا۔

امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا کے مینیپولس سینٹ پال ہوائی اڈے پر پہنچنے والی خاتون کے سامان کا جب معائنہ کیا گیا تو اس میں ایک ڈبہ نکلا جس میں زرافے کا فضلہ موجود تھا۔

خاتون نے حکام کو بتایا کہ اس نے کینیا کے دورے پر زرافے کے فضلے کو اٹھایا اور اسے ہار بنانے کی غرض سے اپنے پاس رکھ لیا۔ آئیووا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بتایا کہ اس نے اس سے قبل موس (moose) کے فضلے سے ہار بنایا تھا۔

مینیسوٹا کے پبلک ریڈیو کے مطابق زرافے کو مناسب اجازت نامے اور معائنہ کے ساتھ امریکا لایا جا سکتا ہے۔ اسٹیشن نے اطلاع دی کہ خاتون کو پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اس نے فضلہ ظاہر کرنے میں تعاون کیا اور اسے کسٹم حکام کے حوالے بھی کردیا۔

Read Previous

بیروزگار کو روزگار دینے، مہنگائی ختم کرنے، پاکستان کو مشکلات سے نکالنے نواز شریف واپس آ رہے ہیں: مریم نواز

Read Next

پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق، مدت ختم ہونے کے بعد ہوسکتا ہے کوئی پارٹی جوائن کروں یا نئی پارٹی بناؤں:نگران وزیرا عظم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *