لاہور: صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں حکومت لے کرپارٹی کو نقصان پہنچایا۔ میں نے اپنی سیاست نہیں ریاست کو بچایا۔ پاکستان کے مسائل کا حل صرف نواز شریف ہے۔
لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔ نوازشریف نے ملک کوایٹمی قوت بنایا۔پاکستان کو بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔ نوازشریف کےہردورمیں ترقی ہوئی۔ قائدن لیگ کا تاریخی استقبال ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملک سے 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی۔ نوازشریف کی واپسی پرتاریخی استقبال کیاجائےگا۔لاکھوں لوگ میٹرو منصوبے سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اورنج ٹرین منصوبے سے عوام کو بہت فائدہ مل رہا ہے۔ نوازشریف کی حکومت ختم ہونےسےملک میں اندھیرپھیلا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست نہ بچتی توسیاست ہمیشہ کیلئےختم ہوجاتی۔ مہنگائی کے شدید ترین دور میں 70ارب کی سبسڈی دے کر عوام کو فری آٹا فراہم کیا۔فری آٹے کی سکیم کی میں نے کئی جگوں پر خود نگرانی کی۔ کہنا چاہتا ہوں تاجر چلے گا تو ملک بھی چلے گا۔ معاشی ترقی کرنی ہے تو سیاسی استحکام لانا ہوگا۔