سوئی ناردرن گیس نے پشاور اور کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی60کنکشن منقطع اور11انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس ،گیس چوری کے خلاف 3 FIRs بھی درج کی گئی اور 20لا کھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ گوجر انوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوےغیر قانونی استعمال پر 02جبکہ کمپریسرکے استعمال پر 03کنکشن منقطع کیے اور 49انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کیے گئے 0.25ملین کی رقم بک کی گئی۔گیس کے غیر قانونی استعمال پر گجرات میں کارروائیوں کے دوران2کنکشن منقطع کیا گیا۔اسلام آباد میں ٹیم نے کاروائی کے دوران 14کنکشن کاٹے۔راولپنڈی میں04 کنکشن منقطع کیے گئے۔شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 17جبکہ 60انڈر بلنگ پروسیس کیے گئے اور3.01ملین کی رقم بھی بک کی گئی ۔سیالکوٹ میں 2انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیا گیا اور0.0504ملین کی رقم بھی بک کی گئی ۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران میٹر سے چھیڑچھاڑ غیر قانونی استعمال پر 02اور 57انڈر بلنگ کیسز پروسیس ہوئے۔ اور ٹیم نے bکاروائی کے دوران انڈر بلنگ کیسز میں 14.1 کی رقم بھی بک کی ۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2جبکہ کمپریسر کےاستعمال پرایک کنکشن کاٹاگیا۔