اسلام آباد: افغان شہریوں کو بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا،سعودی عرب نے 12ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیے۔ جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کا مرکزی ملزم لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جعلی شناختی کارڈز پر جاری کیے گئے تھے۔ پاسپورٹ حکام اور وزارت داخلہ حکام کا یہ کہنا ہے کہ اصل میں پاسپورٹ کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ نہیں ہے یہ اصل معاملہ نادرا کے ڈیٹا میں ہے نادرا کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈہے کیونکہ پاسپورٹ نادرا کے شناختی کارڈ کے اوپر بنے ہیں۔ حکام پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کے مطابق پاسپورٹ ڈائرکٹوریٹ معاملےکی پوری چھان بین اورنادرا ڈیٹا بھی کاونٹر چیک کر رہےہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے افغانی سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے گرفتار ہوئے ہیںجس کے پاس سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے کیے گئے ہیں۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ کے پاکستانی سفیر ان کو اس معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی اطلاع یہاں وزارت خارجہ کو بھی دی گئی ہے ۔