اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کروں گا نہ انٹرویو دوں گا۔ عمران کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں۔
5 عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مہینے سے جیل کاٹ رہا ہوں، کوئی گھبراہٹ نہیں، مضبوطی کے ساتھ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، الیکشن کا ماحول بنے گا تو ہاتھ باندھ کے تو الیکشن نہیں ہو گا۔ عمران خان کے بغیر الیکشن کی کوئی ساکھ نہیں ہوگی۔
صحافی نے پوچھا کہ سنا ہے کہ آپکے ساتھ خان صاحب کی اڈیالہ میں کوئی پیغام رسانی ہوئی ہے ،ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تجاویز مانگی ہیں ۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ نہیں ایسا تو کچھ نہیں ہوا ۔ البتہ جیل میں کھانا اچھا نہیں دیا جا رہا فوڈ پوائزنگ ہو گئی ہے ۔