Trending Now

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 199گیس کنکشن منقطع،190انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کئے گئے اور50 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد

(لاہور) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 199گیس کنکشن منقطع کردیے، 190 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردییگئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر50لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 17گھریلو کنکشن, کمپریسر کے استعمال پر 6کنکشن منقطع کیے گئے۔بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر06کنکشن منقطع کئے اور 0.14ملین کی انڈر بلنگ بھی بک کی گئی.وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 23 جبکہ 11 انڈر بلنگ کیسز کا اندراج/پروسیس کیے گئے۔ مردان میں ٹیم نے کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 50ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔
شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال اور میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر 10جبکہ 42انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے اور 30لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔سیالکوٹ میں ٹیم نے کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3کنکشن منقطع جبکہ 13انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 58کنکشن منقطع جبکہ 62انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے کمپریسر اور گیس کے غیر قانونی استعمال پر 9گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 15انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور0.07 ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور اور کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی 50کنکشن منقطع جبکہ 10 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ گوجر انوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 08 کمپریسرکے استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا اور 35انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کیے گئے،0.19ملین کی رقم بک کی گئی۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران میٹر سے چھیڑچھاڑ پر06جبکہ12انڈر بلنگ کیسز پروسیس ہوئے۔

Read Previous

مسئلہ فلسطین اور اسلامی ممالک کی غلامانہ خارجہ پالیسی

Read Next

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ٹویٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *