Trending Now

امریکا: شیشے کی عمارت کی وجہ سے ایک دن میں ہزار پرندوں کی موت

الینوائے: امریکی شہر شکاگو میں شیشے سے بنی ایک عمارت سے ٹکرا کر تقریباً 1000 پرندے مرچکے ہیں۔ 

میک کارمک پلیس شمالی امریکا کا سب سے بڑا کنونشن سینٹر ہے اور حال ہی میں کم از کم 1,000 چھوٹے پرندوں کی موت کا ذمہ دار بن گیا ہے جو اس کی موٹی شیشے کی دیواروں سے ٹکرا گئے تھے۔

شکاگو برڈ کولیشن مانیٹرس (سی بی سی ایم) کے مطابق میک کارمک پلیس کے ارد گرد کم از کم 1000 چھوٹے پرندوں کی لاشیں ملیں جن میں ٹینیسی واربلرز، ہرمیٹ تھرش اور امریکن ووڈ کاکس شامل تھے۔ یہ تمام پرندے عمارت کی شفاف شیشے کی دیواروں سے ٹکرانے کے بعد مر گئے کیونکہ وہ شفاف سطح کو خالی فضا سمجھے۔

Read Previous

ورلڈ کپ، پہلی جیت کے منتظر، آسٹریلیا اور سری لنکا کا ٹاکرا آج ہوگا

Read Next

امریکا: ماہی گیر نے بڑی سالمن مچھلی پکڑ کر 53 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *