Trending Now

ایسا سکول جہاں فیس کی مد میں پلاسٹک کی بوتلیں لی جاتی ہیں

آسام: (ویب ڈیسک) دنیا کا ایسا انوکھا سکول جہاں بچوں سے فیس کی مد میں پلاسٹک کی بوتلیں لی جاتی ہیں۔

رپوٹس کے مطابق یہ سکول مازین اور ان کی اہلیہ پرمیتا شرما نے گاؤں میں گندگی کے بڑھتے ہوئے ڈھیر کو کم کرنے اور بچوں کو مفت میں معیاری تعلیم دینے کیلئے شروع کیا ہے۔

اس سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے ہر بچے کو کچرے سے بھری 25 پلاسٹک کی بوتلیں ہر ہفتے سکول میں جمع کروانی ہوتی ہیں، اس پلاسٹک کی بوتلوں اور اس میں موجود کچرے کو ری سائیکل کر کے سڑکیں، اینٹیں اور ٹوائلٹ بنائے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس سکول میں بڑے شاگرد چھوٹے بچوں کو پڑھا کر تنخواہ وصول کرتے ہیں جن سے ان کا گزر بسر ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ سکول میں بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف زبانیں، پلاسٹک کا دوبارہ استعمال، کار پینٹری اور باغبانی بھی سکھائی جاتی ہے۔

Read Previous

نیب کا وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

Read Next

خاص مشروب پی کر ریسٹورنٹ میں الٹی کرنے والوں کو 50 ڈالر جرمانہ دینا ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *