باٹم لیس میموساس نامی مشروب پی کر ریسٹورنٹ میں الٹی کرنے والوں پر 50 ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
باٹم لیس میموساس مشروب کیا ہے؟
یہ ایک قسم کا کوکٹیل ہے جس میں عام طور پر اورنج جوس اور شیمپین / وائن ملائی جاتی ہے جسے پی کر ابتدائی طور پر متلی جیسا احساس ہوتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مشروب کو پیتے وقت احتیاط برتیں کیونکہ ریسٹورنٹس میں الٹی کرنے والوں کو صفائی کی مد میں 50 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے پڑے گا۔
اسی حوالے سے ریسٹورنٹ کے مالک نے کہا کہ انہوں نے ابھی کسی سے الٹی کی فیس نہیں لی لیکن یہ قدم اٹھانا ضروری ہے کیونکہ الٹی کی صفائی کرنا بہت مشکل کام ہے اور ملازم بھی اسے صاف نہیں کرنا چاہتے تو اس لئے بہتر ہے کہ جرمانہ عائد کیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسٹورنٹ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب سے انہوں نے یہ پابندی عائد کی ہے ریسٹورنٹ میں الٹی کرنے کے واقعات میں کمی آئی ہے۔