پی ایس او سے فیول کی عدم فراہمی یا انتظامی مسائل، قومی ائیر لائنز کا شیڈول درہم برہم ہو گیا جس کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 213 چودہ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، ایئر پورٹ پر موجود مسافروں کی جانب سے پرواز کی تاخیر پر شدید احتجاج کیا گیا۔
لاہور سے مدینہ کیلئے پرواز نمبر 747 گزشتہ 12 گھنٹے بعد بھی روانہ نہ ہو سکی، پرواز پی کے 747 کو دو بجے دوپہر ری شیڈول کیا گیا ہے، طیارے پر تعینات عملے کی ڈیوٹی ٹائمنگ بھی مقررہ وقت سے تجاوز کر گئی، پرواز آپریٹ ہونے کی صورت میں عملے کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد سے کراچی کیلئے پرواز پی کے 309 گزشتہ شام 7 بجے سے تاحال روانہ نہ ہو سکی اور 13 گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے، پرواز کو ساڑھے 10 بجے ری شیڈول کیا گیا ہے۔
ادھر قومی ایئر لائنز کی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، اسلام آباد سے گلگت کے لیے پرواز پی کے 605 منسوخ ہوئی ہے، اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پرواز پی کے 325 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔