Trending Now

اداکارہ نوال سعید کا قومی کرکٹرز کے بارے میں بڑا انکشاف

پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کی طرف سے بہت سارے پیغامات ملتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بھی بتایا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا  میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اتنی مقبولیت حاصل ہوگی، اس کے لیے میں اپنے مداحوں کی شکرگزار ہوں جو مجھے پسند کرتے ہیں ۔

دوران انٹرویو نوال سعید نے انکشاف کیا کہ پاکستانی کرکٹرز سوشل میڈیا پر میسجز بھیجتے ہیں، انہوں نے کہا کہ  ساتھی اداکاروں کے نہیں بلکہ کرکٹرز کے بہت میسجز آتے ہیں جنہیں پڑھ کر میں حیران ہوتی ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ کا ویریفائیڈ بلیو ٹک ہے، آپ کیسے کسی لڑکی کو میسج کرکے اس کی تعریف کرسکتے ہیں؟

انہوں نے کہا  یہ کافی عجیب بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے ، نوال نے کرکٹرز کا نام لیے بغیر میسجز کرنے والے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ  ہم تو اداکار ہیں، لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں لیکن آپ تو گرین شرٹس میں ملک کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ لوگ یہ نہ کریں بہت عجیب لگتا ہے ۔

Read Previous

واٹس ایپ جلد ہی ان اسمارٹ فونز میں چلنا بند ہوجائے گا

Read Next

گپی گریوال سمیت دیگر نامور بھارتی فنکار کرتارپور پہنچ گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *