معروف بھارتی اداکارگپی گریوال سمیت دیگر نامور بھارتی فنکار کرتارپور پہنچ گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکار افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی اور فلم ڈائریکٹر سید نور اور شیخ عابد نے کرتارپور میں بھارتی فنکاروں کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستان اور بھارت سے آئے ہوئے یاتریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، شرکا نے پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کے ساتھ تصاویر بنائیں اور سیلفیاں بھی لیں۔
کرتارپور آنے والے دوسرے بھارتی فنکاروں میں بنوں ڈھلوں، کرم جیت انمول، تنوں گریوال، حشنین چوہان، جمی شرما، یگراج سنگھ، بی این شرما اور امردیپ گریوال شامل ہیں۔
اگپی گریوال سمیت دیگر بھارتی فنکاروں نے دربار صاحب کرتارپور میں ماتھا ٹیکا۔یاد رہے اس سے پہلے بھی کئی بھارتی اداکار دربار صاحب کرتار پور آچکے ہیں ۔