لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پارٹی سے اختلافات ہیں، لیکن بہتر ہے وہ اختلاف پارٹی کے اندر رہ کر کریں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ میرا نہیں خیال کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فرخ حبیب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آئی پی پی کے پاس جگہ ہے، ہمارے پاس جگہ نہیں ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ون لائن پالیسی آیا کرتی تھی، جو تھوپ دی جاتی تھی، پرویز خٹک دو ڈھائی سال سے پی ٹی آئی پر تنقید کیا کرتے تھے۔