Trending Now

بھارت میں کامیاب فلم کیلئے پاکستان مخالف مواد شامل کرنا لازمی ہے، فیصل قریشی

معروف سینئر اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی بھی فلم کو کامیاب کرنے کے لیے لازمی ہوتا ہے کہ اس میں پاکستان مخالف مواد شامل کیا جائے اور پاکستان کو کم تر دکھایا جائے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ انہوں نے آج تک بھارت میں کام نہیں کیا کیوں کہ ان کی وہاں کے فلم سازوں سے نہیں بنتی، وہ ہر بات کھلے عام کہنے کی عادی ہیں، جس وجہ سے ان کے بھارتی مداح بھی ان سے ناراض رہتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ بھارت میں اگر کسی کو بھی اپنی فلم کو کامیاب کرانا ہوتا ہے تو وہ اس میں پاکستان مخالف مواد شامل کر دیتے ہیں، وہ پاکستان کو گالی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی نیٹ فلیکس سیریز ہوں یا فلمیں وہ اس وقت ہی کامیاب ہوتی ہیں جب ان میں پاکستان مخالف مواد شامل کیا جاتا ہے۔

فیصل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں شاہ رخ خان کی فلموں کو سپورٹ کیا جاتا ہے لیکن انہوں نے بھی بعد میں وہ کام کیا اور پاکستان مخالف مواد تیار کرنے لگے ہیں۔

Read Previous

عوام کیلئے بڑی خوشخبری،مہنگائی کا زور ٹوٹنے لگا

Read Next

ن لیگ کا پارٹی ڈسپلن مزید سخت، پالیسی پر تنقید ناقابل قبول

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *