Trending Now

نواز شریف واپسی؛ منفی قیاس آرائیاں کرنیوالے تھوڑا انتظار کرلیں، عرفان صدیقی

 اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق منفی قیاس آرائیاں کرنےو الے تھوڑا انتظار کرلیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جے آئی ٹی اور عدالتوں میں سیکڑوں پیشیاں بھگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منفی قیاس آرائیاں کرنے والے تھوڑا انتطار کرلیں۔ نواز شریف نے ہمیشہ قانون کی پاس داری کی ہے۔ کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ وہ (نواز شریف) ان شا اللہ اب بھی وطن واپس پہنچ کر تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل نجی ٹی وی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ ہماری پارٹی نے 18 ماہ اقتدار سنبھالا تو اس کی قیمت بھی ادا کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کو نقصان پہنچا ہے۔ مارچ تک عام انتخابات ہوتے اور نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنتا دیکھ رہا ہوں۔

Read Previous

خبردار، بچوں کو موبائل فون سے دور رکھیں، ورنہ ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ

Read Next

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *