کندھ کوٹ: صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق بخشا پور انڈس ہائی وے کے مقام پر آمنے سامنے سے آنے والی دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں موٹر سائیکلوں پر 6 افراد سوار تھے، حادثے میں بچی سمیت 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ حادثے میں 1 بچی اور 3 خواتین شدید زخمی ہوئی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے کشمور کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔