بین الاقوامی میڈیا رپوٹس کے مطابق امریکی ماڈل جیجی حدید اور اُن کے اہلخانہ کو ای میل، سوشل میڈیا اور ان کے فون نمبرز کے ذریعے قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
دوسری جانب غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ شہر کے الاحلی اسپتال کو نشانہ بنایا گیا جہاں 10 روز سے جاری اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے شہریوں کو مسلسل طبی امداد کیلئے لایا جارہا تھا۔
واضح رہے کہ جیجی حدید نے فلسطین میں انسانی المیے پر سخت موقف اپناتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
امریکی ماڈل کی فلسطین کی حمایت کے بعد اسرائیلی حکومت کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے امریکی ماڈل کو سخت جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ یہودی بچوں کی موت پر آنکھیں کیوں پھیر رہی ہیں۔